Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا، ملک میں مجموعی طور پر3 ہزار 329 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 21 جون 2020 04:58am

ملک میں کورونا سے تاحال جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد تین ہزار تین سو انتیس ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا سے اموات میں تیزی آگئی۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو چھتیس مریض دم توڑ گئے۔ ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد تین ہزار تین سو انتیس ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد تین ہزار تین سو انتیس ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا کیسز تین ہفتے تک مسلسل بڑھنے کے بعد مسلسل پانچ دنوں سے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

تاہم پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید چار ہزار نو سو چوالیس کورونا پازیٹو کیسزریکارڈ کیے گئے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق جولائی کے وسط تک ملک میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت ایک لاکھ یومیہ تک لے جائی جائیگی۔